۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قپانچی

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے کہا کہ امریکی انتخابات سے مغربی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا اور یہ امریکہ کی نابودی سے قبل کا آخری انتخابات ہو سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، عراق سے، شہر نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے جمعے کے آن لائن خطبوں کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انتخابات سے مغربی جمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا اور یہ امریکہ کی نابودی سے قبل کا آخری انتخابات ہو سکتے ہیں۔

امریکی انتخابات نے مغربی جھوٹی جمہوریت کے چہرے کو بے نقاب کر دیا

انہوں نے کہا کہ امریکی انتخابات نے مغربی ممالک کی جھوٹی جمہوریت کے چہرے بے نقاب کر دیا اور یہ الیکشن دھمکیاں اور الزام تراشیوں میں بدل گیا۔ یہ یورپی ممالک کی اصل حقیقت ہے جسے وہ چھپا رہے ہیں۔

شاید یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی نابودی سے قبل آخری جمہوریت ہوسکتی ہے

امام جمعہ نجف اشرف نے بیان کیا کہ آج ہم امریکی ستارے کے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ امریکہ کی نابودی اور اس کی چھوٹی حکومتوں میں تبدیلی سے قبل آخری جمہوریت ہو۔

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ آج دنیا کے اخبارات امریکی حکومت کی نابودی اور انحطاط کی خبر دیتے ہیں، مزید کہا کہ دنیا آزادی کی طرف گامزن ہے اور بلاشبہ اسلام غالب آجائے گا۔

امریکہ یورپی ممالک میں اسلام کی ترقی سے خوفزدہ ہے 

خطیب جمعہ نجف اشرف نے اپنے دوسرے خطبے میں کہا کہ اس سال میلاد النبی (ص)  صلیبی حملوں کے ساتھ ہوا ۔ ان حملوں کی ایک ہی تفسیر ہو سکتی ہے اور وہ یہ ہے کہ دشمن یورپی ممالک میں تیزی سے اسلام کے پھیلاؤ سے خوفزدہ ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ وعدہ الٰہی ضرور پورا ہوگا ۔ہم رسول اکرم(ص) کا دفاع کرکے اپنے وقار اور تہذیب کا دفاع کرتے ہیں۔

ہمیں خدا کے یقینی وعدوں پر اعتقاد ہے اور فتح کامرانی خدا کے دین کی ہو گی

امام جمعہ نجف اشرف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں خدا کے یقینی وعدوں پر اعتقاد ہے اور فتح کامرانی خدا کے دین کی ہو گی اور زمین پر عدالت الٰہی حاکم ہو گی ، مزید کہا کہ آج جب ہم عالم اسلام اور انسانیت کو پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں تو ہم اپنے آپ کو زمین پر رحمت کے نزول کے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امام صادق (ع) کے زمانے میں ، اسلامی شریعت اور مستند فقہ کو عام کرنے کا موقع فراہم ہوا 

حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی طرف اشارہ کیا کہ آپ سے ہی شیعوں کو نسبت حاصل ہے اور کہا کہ امام صادق (ع) کے زمانے میں اسلامی شریعت اور مستند فقہ پھیلانے کا موقع ملا اور آج شیعوں کے پاس جو بھی ہے وہ آپ (ع) کی وجہ سے  موجود ہے۔ 

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں خاندان وحی اہل بیت علیہم السلام سے تعلق پر فخر ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .